دالیں ہماری خورا ک کا اہم حصہ ہے،زرعی ماہرین

بدھ 10 اگست 2016 12:44

سلانوالی۔10 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 اگست۔2016ء) زرعی ماہرین نے بتا یا ہے کہ دالیں ہماری خورا ک کا اہم حصہ ہے یہ ہمار ی خورا ک میں سستے داموں پروٹین مہیا کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں ۔خورا ک کو غذائیت کے اعتبار سے بہتر اور متوازن بنانے کیلئے اور بڑھتی ہوئی آباد ی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے دالوں کی پیداوار میں اضافہ اشدضروری ہے۔

(جاری ہے)

دوسری فصلوں کی طرح دالوں کی پیداوار میں اضافہ ان کے زیر کا شت رقبہ اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ سے ہی ممکن ہے۔ چنا ،مسور، مونگ اور ماش صوبہ پنجاب میں کا شت کی جا نے والی اہم فصلیں ہیں تاہم مونگ کے علاو ہ چنا، مسور اور ما ش کی ملکی ضروریات درآمد سے پوری کی جاتی ہیں اگر کا شت کا ر وں کو نئی اور زیاد ہ پیداوار دینے والی اقسام کی کا شت اور نئی پیداواری ٹیکنالوجی اپنا کر دالوں کو مجموعی پیداوار میں اضافہ پر آماد ہ کر لیا جا ئے تو دالوں کی درآمد پر کیاجانے والا کثیر مقدار کا زر مبادلہ بچایا جاسکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :