گھریلو پیما نے پر سبزیوں کی کا شت کیلئے ایک تا پانچ مرلہ جگہ در کار ہوتی ہے،ما ہر ..
تازہ ترین : 1

گھریلو پیما نے پر سبزیوں کی کا شت کیلئے ایک تا پانچ مرلہ جگہ در کار ہوتی ہے،ما ہر ین

سلانوالی۔10 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 اگست۔2016ء)گھریلو پیما نے پر سبزیوں کی کا شت کیلئے عام طور پر ایک تا پانچ مرلہ جگہ در کار ہوتی ہے اور ایک اوسط درجے کے خاندا ن کی سبزیوں کی ضروریات پوری کرنے کیلئے 3مرلہ جگہ کافی ہوتی ہے اگر گھروں میں زمین موجود نہ تو اس مقصد کیلئے مٹی کے بنے ہو ئے گملے، پلاسٹک کے ٹب ٹوکریاں، لکڑی کے کریٹ، پلاسٹک شاپر، کھاد والے تھیلے، پلاسٹک اور لوہے کے ڈرم اور پرانے ٹائر استعما ل کیے جاسکتے ہیں۔

ان کنٹینرز کو مٹی، گلی سڑ ی گوبر کی کھاد اور بھل کی یکساں مقدار والے آمیزہ سے بھر لیاجاتا ہے۔ ما ہرین کے مطا بق چھوٹے پلاٹوں میں مر چ ،ٹماٹر،مولی ،گاجر، شلجم، میتھی ،پالک اور دھنیا کو کھیلیوں پر کا شت کریں ۔مختلف کنٹینرز میں سبزیوں کی کا شت کی صورت میں اس با ت کا خیال رکھیں کہ ان میں نمی سو کھنے نہ پا ئے اور نہ ہی بہت زیاد ہ پانی جمع ہو۔ کنٹینرز میں ا گائی گئی سبزیوں کو گھر میں دیواروں سے کم از کم ایک فٹ دور ایسی جگہ پر رکھیں جہاں کم از کم 6تا 8گھنٹے دھو پ لگے ۔گھریلوپیمانے پر کنٹینرز میں کا شتہ سبزیوں کی روزانہ 15سے 20منٹ جبکہ 3سے 5مرلہ زمین پر کا شتہ سبزیوں کی 30تا 45منٹ کی دیکھ بھال سے بہتر نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 10/08/2016 - 12:44:58

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں