ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں بدھ کو مندی کا رجحان رہا

بدھ 10 اگست 2016 12:34

ٹوکیو ۔ 10 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 اگست۔2016ء) ایشیاء کی بیشتر سٹاک مارکیٹس میں بدھ کو مندی کا رجحان رہا،ٹوکیو سٹاک ایکسچینج کامرکزی نکی225 انڈیکس بریک کے بعد 0.3 فیصد ڈاؤن رہا،ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 0.41 فیصد ایڈوانس میں گیا جبکہ شنگھائی کا کمپوزٹ انڈیکس 0.10فیصد اپ کے ساتھ 30022.6 کی سطح پر گیا اور شنزن کمپوزٹ انڈیکس0.09 فیصد ڈاؤن کے ساتھ 1980کی سطح پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

سڈنی کا کمپوزٹ اے ایس ایکس انڈیکس بھی 0.4 فیصد ڈاؤن گیا جکارتا اور منیلا میں بھی مندی رہی جبکہ سیئول کا کوپسی انڈکس فلیٹ رہا۔

متعلقہ عنوان :