سیالکوٹ،ٹریفک حادثات میں 4 افراد زخمی

بدھ 10 اگست 2016 12:34

سیالکوٹ۔10 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 اگست۔2016ء) سیالکوٹ کے قریب مختلف ٹریفک حادثات میں 4افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اورا چوک میں موٹر سائیکل کی ٹکر سے پیدل سڑک پار کرنے والا 75سالہ ثناء اللہ زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

دوسرا حادثہ ظفروال روڈ اڈا گوپال پور میں پیش آیا جس میں رکشہ کی موٹر سائیکل کو ٹکرکے نتیجہ میں30سالہ اصغر علی زخمی ہو گیا۔ایک اور حادثہ میں سمبڑیال روڈپر دو موٹر سائیکلوں کے تصادم کے نتیجہ میں80سالہ مبشر زخمی ہوگیا۔ چوتھا حادثہ حاجی پورہ میں موٹر سائیکل اور کار کے تصادم سے پیش آیا جس کے نتیجہ میں18سالہ راشدشدید زخمی ہوگیا۔ریسکیو1122کے عملے نے زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی اورہسپتال منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :