فواد اور دپیکا جلد ایک ساتھ کرن جوہر کی فلم میں جلوہ گرہوں گے
تازہ ترین : 1
فواد اور دپیکا جلد ایک ساتھ کرن جوہر کی فلم میں جلوہ گرہوں گے

فواد اور دپیکا جلد ایک ساتھ کرن جوہر کی فلم میں جلوہ گرہوں گے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 اگست۔2016ء)پاکستان کے کامیاب اداکار فواد خان اور بولی وڈ کی بہترین اداکارہ دپیکا پڈوکون کی جوڑی ایک ساتھ اتنی اچھی لگتی ہے کہ مداح ایک طویل عرصے سے دونوں کے ایک ساتھ فلم کرنے کی امید لگائے بیٹھے ہیں۔اور اب ایسا لگتا ہے کہ بہت جلد یہ دونوں اداکار ایک ساتھ کرن جوہر کی فلم میں جلوہ گر ہونے جارہے ہیں۔ایشین ایج کی ایک رپورٹ کے مطابق فواد اور دپیکا حال ہی میں بارسلونا میں چھٹیاں منانے گئے اور اس دوران وہاں بولی وڈ ہدایت کار کرن جوہر بھی موجود تھے۔

حال ہی میں اسپین میں ہونے والے آئیفا ایوارڈز کی تقریب کے بعد یہ تینوں بولی وڈ سے وقفہ لے کر بارسلونا روانہ ہوگئے۔اس رپورٹ سے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کرن جوہر جلد ہی دپیکا پڈوکون اور فواد خان کے ساتھ کوئی فلم بنانے جارہے ہیں، تاہم اب تک اس بارے میں کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔واضح رہے کہ کرن جوہر بولی وڈ میں فواد خان کے بہت اچھے دوست بن چکے ہیں اور اگر دپیکا پڈوکون کی بات کی جائے تو آئیفا ایوارڈز کے دوران ان دونوں کو کافی بار ایک دوسرے کی تعریف کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

آئیفا کی تقریب کے دوران دپیکا پڈوکون اسٹیج پر سب کے سامنے فواد خان کے لیے گھٹنوں پر بھی بیٹھی تھیں۔اس کے بعد یہ دونوں اداکار ہندوستان کے کامیاب فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا کے لیے ایک ساتھ ریمپ پر بھی چلے، اس دوران دپیکا پڈوکون عروسی جوڑے میں نہایت خوبصورت جبکہ فواد خان شیروانی میں بے حد دلکش نظر آئے۔یقیناً اگر یہ دونوں اداکار ایک ساتھ کسی فلم میں نظر آئے تو ان کی جوڑی کو مداحوں کی خوب داد وصول ہوگی۔
وقت اشاعت : 10/08/2016 - 12:27:26

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں