بالی ووڈ میں سب سے بہترین جوڑی شا ہ رخ اور کاجول کی ہے
کاجول صرف تیکنیکی اعتبار سے ہی نہیں بلکہ ایک ایماندار اداکارہ بھی ہیں‘شاہ رخ
بدھ 10 اگست 2016 12:20
(جاری ہے)
شاہ رخ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اداکارہ کے حوالے سے عامر خان کو کہا تھا کہ وہ بہت بری اداکارہ ہے جس کی اپنے کام پر بالکل بھی توجہ نہیں ہوتی جس کے باعث وہ ان کے ساتھ کام نہیں کرسکیں گے۔
شا ہ رخ خان نے کہا کہ فلم بازی گر کی شوٹنگ کے دوران انہیں کاجول کی صلاحیتوں کا علم ہوا جس کے بعد انہوں نے عامر کو بار بار فون کر کے کہا کہ کاجول ایک اچھی اوراسکرین پر جادو بکھیرنے والی اداکارہ ہیں۔کاجول کی تعریف کرتے ہوئے شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ وہ اتنے برسوں میں بہت زیادہ بدل گئیں ہیں جب کہ وہ بہت باتونی بھی ہیں، میں ذاتی طورپرزیادہ باتونی نہیں ہوں تاہم آج بھی کاجول کو “چپ ہوجاوٴ” کہتا رہتا ہوں۔شا ہ رخ خان نے اداکارہ کے حوالے سے مزید کہا کہ کاجول صرف تیکنیکی اعتبار سے ہی نہیں بلکہ ایک ایماندار اداکارہ بھی ہیں اور یہ ان کی سب سے بڑی خاصیت ہے۔ میری بیٹی “سہانا” اداکارہ بننا چاہتی ہے اور میں چاہتا ہوں کہ وہ کاجول سے سیکھے کیونکہ وہ اسکرین پر جادہ کرنے والی اداکارہ ہے۔کاجول سے جب شا ہ رخ کے دوستی کے حوالے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ فلم بازی گرکے سیٹ پر بہت سے فنکار تھے جنہیں فلم کے حوالے سے کافی تجسس تھا جب کہ وہ مسلسل مراٹھی میں بول رہی تھی جس پران اداکاروں کا کہنا تھا کہ ان کی آواز سے ہمارے سرپھٹ جائیں گے۔ اداکارہ نے کہا کہ اس وقت شا ہ رخ ایک دم بہت زیادہ غصے میں آگئے تھے اورانہوں نے میرے مسلسل بولنے پرپہلی بارمجھے کہا تھا کہ “کیا آپ چپ ہوجائیں گی” اورمیرا خیال ہے کہ ہماری دوستی کا آغاز وہیں سے ہی ہوا تھا۔کاجول کا کہنا تھا کہ اتنے برسوں میں بہت کچھ بدل گیا ہے اور اب ہم بہتراداکار سمیت بہتر انسان بھی بن گئے ہیں اور میں واقعی کسی سے کم نہیں بولتی ہوں۔ اداکارہ نے اپنے دوست کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ آج کے تمام اداکاروں میں سے بہت بہترین اداکار ہیں، شاہ رخ کے ساتھ کام کرنا بہترین ہے کیونکہ ان کے ساتھ کام کرنے سے بہت کچھ سیکھا بھی جاتا ہے۔واضح رہے کہ دونوں اداکار ایک ساتھ روہت شیٹھی کی فلم دل والے میں نظر آئے تھے جب کہ دونوں نے ایک ساتھ متعدد بلاک بسٹر فلمیں بازی گر، کرن ارجن، ڈپلیکیٹ، دل والے دلہنیا لے جائیں گے، کچھ کچھ ہوتا ہے، کبھی خوشی کبھی غم، مائی نیم از خان جیسی متعدد فلمیں دی ہیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا
-
اداکارہ پریتی زنٹا کی طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی
-
راکھی ساونت کی ضمانت مسترد ہونے پرعادل خان کا بیان سامنے آگیا
-
اداکارہ روینہ ٹنڈن کا بیٹی کو شادی کیلئے جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ
-
نازش جہانگیرنے بابراعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کے لیے وظیفے شروع کر دیے تھے، نشو بیگم
-
پاکستانی ٹک ٹاکراسامہ بھلی کی نجی ویڈیوزلیک
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.