مصباح ، یاسر لارڈز آنر بورڈ پر اپنے نام درج ہوتا دیکھنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

بدھ 10 اگست 2016 12:13

مصباح ، یاسر لارڈز آنر بورڈ پر اپنے نام درج ہوتا دیکھنے والے پہلے کھلاڑی ..

لندن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10اگست۔2016ء ) ٹیسٹ کرکٹ کی 140سالہ تاریخ میں پہلی بار کھلاڑیوں نے اپنے نام لارڈز آنر بورڈ پر درج ہوتے دیکھ لیے ۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کیخلاف لارڈز ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے مصباح الحق اور 10شکار کرنے والے لیگ سپنر یاسر شاہ کو منتظمین نے خصوصی طور پر دعوت دی اور دونوں کرکٹرز کے نام ان کے سامنے ہی آنر بورڈ پر درج کیے گئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مصباح الحق نے کہاکہ محسن خان، سنگا کارا، راہول ڈریوڈ اور مائیکل کلارک جیسے شہرہ آفاق کھلاڑیوں کی فہرست میں جگہ ملنا اعزاز کی بات ہے ،ٹیم کی تاریخی فتح میں اپنا حصہ ڈالنا زندگی کا یادگار موقع رہا۔ لیگ سپنر یاسر شاہ نے کہا کہ انہیں انگلینڈ میں پہلی بار کھیلنے کا موقع ملا اور وہ شاندار کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہے، وہ پاکستان اور اپنے لیے اعزاز پانے پر بہت خوش ہوں۔یاد رہے کہ سچن ٹنڈولکر اور جیک کیلس جیسے عظیم کھلاڑی اپنے کیریئر میں لارڈز آنر بورڈ پر نام درج کروانے میں ناکام رہے تھے ۔