جرمنی ،فٹبال مقابلوں میں دہشت گردی کا خطرہ،داعش سے تعلق پر شامی پناہ گزین گرفتار

بدھ 10 اگست 2016 11:52

جرمنی ،فٹبال مقابلوں میں دہشت گردی کا خطرہ،داعش سے تعلق پر شامی پناہ ..

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) جرمنی کے فٹبال مقابلوں میں دہشت گردی کا خطرہ ،شامی پناہ گزین کو داعش کے تعلق رکھنے کے شبے میں گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی کی وزارت داخلہ کے مطابق مشتبہ شخص کو جرمنی کے شہرمٹر سٹد میں فلیٹ پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا۔ حکام کی جانب سے 26 اگست کو جرمنی میں شروع ہونے والے فٹبال مقابلوں میں داعش کی جانب سے دہشت گردی کا خطرہ ہے۔مشتبہ شخص کے موبائل سے شدت پسند گروپ کی مختلف تصاویر بھی ملی ہیں۔ گرفتار کیے جانے والا شخص شام کا ایک پناہ گزین ہے جو ایک سال پہلے جرمنی آیا تھا۔

متعلقہ عنوان :