بن غازی میں ہلاک دوامریکیوں کے والدین کا ہلیری کے خلاف مقدمہ

بدھ 10 اگست 2016 11:51

بن غازی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) 2012 میں لیبیا کے شہر بن غازی میں حملے کے دوران ہلاک ہونے والے دو امریکیوں کے والدین نے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کے خلاف مقدمہ دائر کردیا،میڈیارپورٹس کے مطابق شان سمتھ اور ٹائرون ووڈز کے والدین پیٹریکا سمتھ اور چارلز ووڈز نے ہلیری کلنٹن کے خلاف ہتک عزت اور نامناسب موت کا مقدمہ دائر کیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کے بیٹوں کی موت کی ایک وجہ سابق وزیر خاجہ کی جانب سے نجی ای میل کا استعمال تھی۔خیال رہے کہ 11 ستمبر 2012 کو ہونے والے حملے میں امریکی سفیر کرسٹوفر سٹیونز اور دیگر تین امریکی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ہلاک ہونے والے دو امریکیوں کے والدین کی جانب سے یہ درخواست کنزرویٹیو گروپ فریڈم واچ نے جمع کروائی ہے۔ان والدین کا ہلیری کلنٹن کے بارے میں کہنا تھا کہ ’انھوں نے اپنے نجی سرور میں موجود اہم اور خفیہ معلومات کے حوالے سے انتہائی لاپروائی کا مظاہرہ کیا، جس کی وجہ سے لیبیا میں امریکی اہلکاروں کا مقام ظاہر ہوا۔

متعلقہ عنوان :