ریاض: شعبہ صحت میں بھی 100فیصد سعودائزیشن کے لیے اقدامات شروع

بدھ 10 اگست 2016 11:30

ریاض: شعبہ صحت میں بھی 100فیصد سعودائزیشن کے لیے اقدامات شروع

ریاض: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10اگست 2016ء): وزارتِ لیبر برائے سماجی ترقی نے ٹیلی کام شعبے میں سعودائزیشن مہم کے حوصلہ افزا نتائج آنے کے بعد صحت کے شعبے میں بھی 100فیصد سعودائزیشن کے پروگرام پر عملدرآمد کرنے کا عندیہ دیا ہے ۔ سعودی وزارتِ لیبر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ اس سلسلے میں صحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

وزارتِ لیبر نے وزارتِ صحت کے نمائندوں کے ساتھ مل کر اس پر کا م شروع کر دیاہے ۔پہلے مرحلے میں 15,000سعودی شہریوں ( مرد اور خواتین ) کو شعبہ صحت میں ملازمتیں فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے ۔2017کی پہلی سہہ ماہی تک 9,000ملازمتیں فراہم کی جائیں گی۔ وزارتِ عمل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس کے بعد آٹوموبائل شعبے میں سعودائزیشن کے فروغ کے لیئے منصوبہ بندی بھی کی جائے گی۔