وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ ، صفائی کے انتظامات کا جائزہ

بدھ 10 اگست 2016 11:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء) سندھ کے نئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ وزیر بلدیات جام خان شورو اور دیگر اعلیٰ شخصیات بھی موجود تھیں۔ وزیر اعلی نے پل پر کچرے کی موجودگی پر برہمی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ سندھ نے شہر میں صفائی کے نظام بہتر بنانے کی بھی ہدایت دی۔ مراد علی شاہ نے عزیز آباد کے قریب رک کر ایک اسٹال سے پاکستانی جھنڈے والے بیج بھِی خریدے۔ بعد میں انہوں نے حسین آباد کی فوڈ سٹریٹ میں نہاری کھائی۔ وزیراعلیٰ سندھ تین گھنٹے تک شہر کے مختلف علاقوں کا جائزہ لینے کے بعد واپس وزیر اعلیٰ ہاوٴس پہنچ گئے۔

متعلقہ عنوان :