ملتان میں بچے کی مبینہ اغوا کار خاتون اور مرد پر عوام کا تشدد
تازہ ترین : 1

ملتان میں بچے کی مبینہ اغوا کار خاتون اور مرد پر عوام کا تشدد

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 اگست ۔2016ء )ملتان میں بچے کے اغوا کے الزا م میں شہریوں نے مبینہ اغوا کار خاتون اور مرد کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ پولیس کیمطابق نواحی علاقہ بلی والا میں شہریوں نے خاتون اور مرد کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ شہریوں نے الزام عائد کیاکہ دونوں افراد بچے کو اغوا ء کرنا چاہتے تھے لیکن پکڑے گئے۔ مشتعل شہریوں نے پولیس کے آنے پر پولیس موبائل پر بھی پتھراو کیا تاہم بعد میں پولیس نے مشتبہ خاتون اور مرد کو اپنی تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔
وقت اشاعت : 10/08/2016 - 11:15:34

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں