لاہور پولیس کا سرچ آپریشن،23 مشتبہ افراد زیر حراست
تازہ ترین : 1

لاہور پولیس کا سرچ آپریشن،23 مشتبہ افراد زیر حراست

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 اگست ۔2016ء ) لاہور کے مختلف علاقوں میں پولیس نے دہشت گردی کے پیش نظر سر چ آپریشن کیا ، اس دوران تئیس افراد کو حراست میں لے لیا۔ لاہور میں گلشن راوی،ساندہ،گلشن اقبال،شیرا کوٹ،سول لائنز اور ریس کورس پولیس کی بھاری نفری نے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے بائیو میٹرک ڈیوائس کے ذریعے شہریوں کے کوائف کی تصدیق کی۔اس دوران تیئس مشکوک افراد کو حراست میں لیکر انہیں تفتیش کیلئے مختلف تھانوں میں منتقل کردیا۔پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران کرایہ داروں کے کوائف بھی چیک کئے گئے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 10/08/2016 - 11:14:52

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں