اسلام آباد: بارہ کہو سے مشکوک افغانی باشندہ گرفتار۔ پولیس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 10 اگست 2016 11:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 اگست 2016ء ) : اسلام آباد کے علاقہ بارہ کہو سے ایک مشکوک افغانی باشندہ گرفتار کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پویس نے بتایا کہ افغانی باشندے کو مشکوک ہونے کی بنا پر گذشتہ رات 2 بجے گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار باشندہ فارسی بول رہا ہے اور قانونی دستاویزات نہ ہونے کے سبب تاحال اس کی شناخت بھی نہیں ہو سکی۔ پولیس کے مطابق مشکوک افغان باشندے کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا ہے جبکہ اس سے متعلق معلومات اکٹھی کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :