کوئٹہ : کمانڈر سدرن کمانڈ کی کیمرہ مین شہزاد کے اہل خانہ سے ملاقات

شہزاد پاکستان کا شہید ہے ۔ کمانڈر سدرن کمانڈ عامر ریاض

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 10 اگست 2016 11:07

کوئٹہ : کمانڈر سدرن کمانڈ کی کیمرہ مین شہزاد کے اہل خانہ سے ملاقات

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 اگست 2016ء ) : کمانڈر سدرن کمانڈ عامر ریاض نے کیمرہ مین شہزاد خان کے گھر پہنچے اور ان کے لواحقین سے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق کمانڈر سدرن کمانڈ عامر ریاض کیمرہ مین شہزاد خان کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے شہزاد خان کے لواحقین سے ملاقات کر کے شہزاد کی شہادت پر ان سے تعزیت کی۔ کمانڈر سدرن کمانڈ عامر ریاض کا کہنا تھا کہ انسانی جان کی تلافی ممکن نہیں، شہزاد پاکستان کا شہید ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاک فوج اپنے شہیدوں کو اون کرتی ہے اور انہیں کبھی بھی فراموش نہیں کرتی۔ کیمرہ مین شہزاد خان کی بیٹی سے ملاقات میں کامنڈر سدرن کمانڈ نے اپنے یونیفارم پر لگا قومی پرچم اتار کر کیمرہ مین شہزاد کی بیٹی کو دے دیا۔ شہزاد خان کے لواحقین سے ملاقات میں کمانڈر سدرن کمانڈ نے لواحقین کو یقین دہانی کروائی کہ آپ کو مکمل تعاون فراہم کریں گے۔ یاد رہے کہ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے کیمرہ مین شہزاد خان کوئٹہ سول اسپتال دھماکے میں اپنے فرائض کی انجام دہی کرتے ہوئے شہید ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :