تصویر بنانے پر ناراض ڈولفن نے عورت کا آئی پیڈ ہی چھین لیا
تازہ ترین : 1
تصویر بنانے پر ناراض ڈولفن نے عورت کا آئی پیڈ ہی چھین لیا

تصویر بنانے پر ناراض ڈولفن نے عورت کا آئی پیڈ ہی چھین لیا

آرلینڈو، فلوریڈا کے سی ورلڈ میں ایک عورت اپنے آئی پیڈ سے ایک ڈولفن کی تصویر بنا رہی تھی، تصویر بناتے ہوئے جیسے ہی عورت ڈولفن کے تھوڑی نزدیک ہوئی ڈولفن نے فورا ہی عورت کا آئی پیڈ چھین لیا۔ پارک میں جانے والے ایک دوسرے شخص نے اس واقعے کی ویڈیو بنا لی۔
سی ورلڈ کے ایک حصے میں لوگ ڈولفن کو چھو بھی سکتے ہیں اور اس کی تصویریں بھی بنا سکتے ہیں، اسی حصے میں ڈولفن نے عورت کے ہاتھوں سے اس کا آئی پیڈ چھین لیا، جو ڈولفن کے منہ سے چھوٹ کر پانی میں گرا تاہم عورت نے جلدی سے اپنا آئی پیڈ پانی سے نکال لیا اور وہاں سے چلی گئی۔

اس خبر کا حوالہ

وقت اشاعت : 10/08/2016 - 09:08:52

اپنی رائے کا اظہار کریں