4کروڑ 80لاکھ بچوں میں سے ایک ٹھیک اسی دن پیدا ہوتا ہے جب۔۔۔۔
تازہ ترین : 1
4کروڑ 80لاکھ بچوں میں سے ایک ٹھیک اسی دن پیدا ہوتا ہے جب۔۔۔۔

4کروڑ 80لاکھ بچوں میں سے ایک ٹھیک اسی دن پیدا ہوتا ہے جب۔۔۔۔

ایک جوڑے کے ہاں اُن کی پہلی بیٹی کی پیدائش ٹھیک اسی دن ہوئی جس دن وہ دونوں پیدا ہوئے تھے۔ یہ اتفاق 4کروڑ 80 لاکھ بچوں کی پیدائش میں سے صرف ایک ساتھ ہوتا ہے۔
بے بی لیبی ٹھیک اسی دن پیدا ہوئی ہے جو اس کی ماں جوڈی اور با پ مارک کی سالگرہ کا دن بھی ہے،یعنی اگلے سال وہ تینوں ہی 1 اگست کو اپنی سالگرہ منائیں گے۔
32سالہ جوڑی کا کہنا ہے کہ سالگرہ والے دن ہی بیٹی کی پیدائش اس کے لیے سالگرہ کا وہ بہترین تحفہ ہے، جو اسے مل سکتا تھا۔
جوڈی اور مارک کی بیٹی کی پیدائش 23جولائی کو متوقع تھی تاہم وہ تاخیر سے اسی دن پیدا ہوئی، جس دن اس کےماں باپ کی سالگرہ تھی۔
ایوشام، ورکس سے تعلق رکھنے والے 33سالہ مارک کا کہنا ہے کہ اگلے سال وہ تینوں ایک ساتھ سالگرہ منائیں گے۔

اس خبر کا حوالہ

وقت اشاعت : 10/08/2016 - 07:55:02

اپنی رائے کا اظہار کریں