صوبائی وزیر صحت میر رحمت بلوچ نے کراچی آغا خان ہسپتال میں خود کش دھماکے کے زخمیوں ..
تازہ ترین : 1

صوبائی وزیر صحت میر رحمت بلوچ نے کراچی آغا خان ہسپتال میں خود کش دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9 اگست ۔2016ء) صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ اور سیکرٹری صحت بلوچستان ڈاکٹر محمدعمر بلوچ نے منگل کو آغا خان ہسپتال کراچی جاں کر کوئٹہ خود کش دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔ صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ نے اس موقع پر ڈاکٹروں سے بات چیت کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ خود کش دھماکے کے زخمیوں کو علاج معالجے کی بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے جس کے تمام اخراجات صوبائی حکومت برداشت کریگی زخمیوں کے علاج معالجے میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ میر رحمت بلوچ اور ڈاکٹر عمر بلوچ نے فردا ًفرداً زخمیوں کے پاس جاکر ان سے انکی خیریت دریافت کی۔

وقت اشاعت : 09/08/2016 - 23:08:32

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں