اینٹی کرپشن ٹیم کا انٹر بورڈ کے ڈپٹی کنٹرولر کے دفتر پر چھاپہ، ٹیم کو دیکھ کر دبیر ..
تازہ ترین : 1

اینٹی کرپشن ٹیم کا انٹر بورڈ کے ڈپٹی کنٹرولر کے دفتر پر چھاپہ، ٹیم کو دیکھ کر دبیر احمد فرار

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9 اگست ۔2016ء) اینٹی کرپشن ڈسٹرکٹ ویسٹ نے انٹر بورڈ کے ڈپٹی کنٹرولر دبیر احمد کے دفتر پر چھاپہ مارا ہے۔ ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن کی ٹیم کو دیکھ کر انٹر بورڈ کے ڈپٹی کنٹرولر دبیر احمد فرار ہوگئے۔ چھاپے کے دوران اینٹی کرپشن کی ٹیم نے دفتر کی تلاشی لی اور اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن کی ٹیم نے تین سے چار گھنٹے تک ڈپٹی کنٹرولر کے دفتر کی تلاشی لی۔ اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن کو ڈپٹی کنٹرولر دبیر احمد کے خلاف متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 09/08/2016 - 23:07:08

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں