دشمن کو انکو انکے بل سے نکا ل کر کیفر کردار تک پہنچائیں گے،لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض
پاکستان مشکل وقت سے گزر رہا ہے ، تفرقات سے پاک ہو کر متحد ہونا ہوگا،کمانڈر سدن کمانڈ
منگل 9 اگست 2016 23:07
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء)کمانڈر سدرن کما نڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریا ض نے کہا ہے دشمن کو انکو انکے بل سے نکا ل کر کیفر کردار تک پہنچائیں گئے ،پاکستان مشکل وقت سے گزر رہا ہے ہمیں تفرقات سے پاک ہو کر متحد ہونا ہوگا ،دشمن یہ بات کا ن کھول کر سن لیں کہ پاکستان قائم ہے اور رہے گااور جلد ہی انہیں شکست فاش کا سامنہ کرنا پریگا ۔
انہوں نے یہ با ت سی ایم ایچ کوئٹہ میں سول ہسپتال دھماکے کے شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کرنے کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہی اس موقع پرچیف سیکڑی بلوچستان سیف اﷲ چٹھہ،آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جرنل شیر افگن ،جی اوسی 41ڈویثرن میجر جرنل عاند لطیف،سول سوسائٹی کے ارکان ،وکلاء ، اور طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی ۔(جاری ہے)
کمانڈر سدرن کما نڈ لیفٹینٹ جر نل عامر ریا ض نے کہا کہ اگر دشمن یہ سمجھتا ہے کہ وہ ہمارے ایمان ، جذبے اور حوصلے کو پست کر سکتے ہیں تو یہ انکی خام خیا لی ہے دشمن کی شکست فاش کے دن قریب ہیں ،قوموں پر مشکل وقت آیا کر تے ہیں پاکستان اس وقت مشکل دور سے گزر رہا ہے ہم سب کو تفرقے کو چھوڑ کر دشمن کی ہمیں تقسیم کر نے کی کوشش کو نا کا م بنا نا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمنوں کو شکست دے کر یہ ثابت کر یں گے کہ ہم ایک مضبو ط و زندہ قو م ہیں،ہم دہشت گر دی کا مقابلہ مل کر جاں فشا نی سے کریں گے اور انشااﷲ ہم اس میں کامیاب ہوں گے ،دشمن جان لے کہ وہ دن قریب ہیں کہ ہم انکو انکے بلوں چا ہے وہ پاکستان میں ہیں یا کہیں اور انکو کیفر کردار تک پہنچا ئیں گے ۔۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان قائم ہے اور رہے گا ،پاکستان کے خلاف اندورنی اور بیرونی دشمن کارفرما ہیں ،اندورنی دشمن بہکے اور بکے ہوئے جبکہ بیرونی دشمن وہ ہیں جن کو پاکستان ترقی کرتے ایک آنکھ نہیں بھاتا دونوں مل کر پاکستان کے خلاف کام کر رہے ہیں جن لوگوں نے ملک کے لئے قربانی دی اﷲ انکی قربانی قبول کرے اور انشااﷲ پاکستانی قوم ایک دن عروج والی قوم بنے گی ۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.