پاکستان رینجرز سندھ نے ناظم آباد میں کارروائی کرکے اسلحہ کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا

منگل 9 اگست 2016 23:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء) پاکستان رینجرز سندھ نے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر ناظم آباد میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری اسلحے کا ذخیرہ قبضے میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق رینجرز نے گزشتہ روز گرفتار ملزم کی نشاندہی پر ناظم آباد میں کارروائی کرکے بلڈنگ کے زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ کا ذخیرہ قبضے میں لے لیا ہے۔ رینجرز ترجمان کے مطابق اسلحہ 27 بکسوں میں چھپایا گیا تھا۔ برآمد کئے گئے اسلحے میں روسی ساختہ.7 62 ایم ایم کی 12600 گولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔ رینجرز ترجمان کے مطابق اسلحہ شہر میں بدامنی پھیلانے اور ٹارگٹ کلنگ میں استعمال ہونا تھا۔