بھابھی کو زندہ جلانے والے جیٹھ کا نام ای سی ایل میں شامل کر نے کیلئے درخواست ، مقتولہ ..
تازہ ترین : 1

بھابھی کو زندہ جلانے والے جیٹھ کا نام ای سی ایل میں شامل کر نے کیلئے درخواست ، مقتولہ کاشوہر اور ساس بھی شامل تفتیش

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9 اگست ۔2016ء) شاد باغ کے علاقے میں بھابھی کو زندہ جلانے والے جیٹھ کا نام ای سی ایل میں شامل کر نے کیلئے ایف آئی اے کو درخواست دیدی گئی ، مقتولہ کے شوہر اور ساس کو بھی شامل تفتیش کرلیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ پو لیس کی جانب سے بھابھی کو زندہ جلادینے والے جیٹھ وارث کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر نے کیلئے ایف آئی اے کو درخواست دے دی ہے۔

پو سٹمارٹم کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق زندہ جلائی جانے والی خاتون کا 95فیصد جسم جل چکا تھا ۔ حتمی وجوہات کیلئے نمونے فرانزک لیبارٹری کو بھجوادئیے گئے ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ مقتولہ کا جیٹھ وارث ہفتہ کے روز سعودی عرب سے پاکستان آیاتھا اور اس نے شادی نہ ہونے کی رنج پر بھابھی کوزندہ جلا دیا تھا ۔پولیس کو وارث کے سعودی عرب فرار ہونے کا خدشہ تھا اس لئے ملزم کانام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے درخواست دیدی گئی ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 09/08/2016 - 22:53:06

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں