سید خورشیداحمدشاہ دبئی میں آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد کراچی پہنچ گئے

منگل 9 اگست 2016 22:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشیداحمدشاہ پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے دبئی میں ملاقات کے بعد منگل کی شام کراچی پہنچ گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سیدخورشید شاہ نے دبئی میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی سیاسی صورتحال کے پیش نظر آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیاگیا ۔پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں سندھ کی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔ پاناما لیکس ٹی اوآرز کے معاملے پر نئی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ سائبرکرائم بل کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ سائبرکرائم بل پربدھ کو پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بھی غور کیا جائے گا۔