کوئٹہ بم دھماکے کی تحقیقات میں پیش رفت، دھماکا کالعدم تحریک طالبان پاکستان جماعت الحرار نے کیا: سیکورٹی ذرائع

muhammad ali محمد علی منگل 9 اگست 2016 22:32

کوئٹہ بم دھماکے کی تحقیقات میں پیش رفت، دھماکا کالعدم تحریک طالبان ..

کوئٹہ (اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9اگست 2016ء) سیکورٹی ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کوئٹہ دھماکا کالعدم تحریک طالبان پاکستان جماعت الحرار نے ہی کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ دھماکے کی تحقیقات کے سلسلے میں نئی پیش رفت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

سیکورٹی ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد حملے کے بعد 3 کالعدم تنظیموں کی جانب سے ذمہ داری قبول کی گئی تھی۔ تاہم اب ملنے والے شواہد کے مطابق کوئٹہ دھماکا کالعدم تحریک طالبان پاکستان جماعت الحرار نے ہی کیا ہے۔ جماعت الحرارپہلے بھی کوئٹہ میں دہشتگردی کےبڑے واقعات میں ملوث رہی ہے۔ جماعت الحرار کو مقامی طور پرکالعدم لشکر جھنگوی کی مدد حاصل ہوتی ہے۔