چین کاجنوبی سوڈان میں امن قائم کرنے کے لئے متعلقہ فریقین کی کاوشوں کا خیر مقدم

منگل 9 اگست 2016 21:44

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء ) چین نے جنوبی سوڈان میں امن قائم کرنے کے لئے متعلقہ فریقین کی کاوشوں کا خیر مقدم کیا ہے ۔

(جاری ہے)

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہواچیننگ منگل کومعمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ سوڈان میں امن قائم کرنے کے لئے متعلقہ فریقین کی طرف سے کی جانے والی کاوشیں حوصلہ افزا ہیں ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ دوستانہ مذاکرات کے ذریعے متعلقہ فریقین جنوبی سوڈان میں کشیدگی کم کرنے کے لئے کسی معاہدے پر ضرور اتفاق کر لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی سوڈان میں امن قائم کرنے کے لئے چین اپنا تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :