پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں گلگت بلتستان کو حصہ دیا جائے، 3 اقتصادی زون مختص ، عوام کے تحفظات دور کئے جائیں ، سینٹ میں گلگت بلتستان کی عوام کا نمائندہ بن کر کام کروں گا ، پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایک اسلامی ریاست بنائے بغیر ترقی نہیں کر سکتے ہیں ،ملک سے سودی نظام، انگریزوں کا نظام انصاف اور بڑھتی ہوئی فحاشی اور بے حیائی کو ختم کرنا ہمارا اولین مقصد ہے ، ملک میں اسلامی نظام سے عدل و انصاف پر مبنی معاشرہ قائم کیا جاسکتا ہے، خلافت راشدہ کا طرز خلافت ہی ہماری منزل ہے
امیر جماعت اسلامی پاکستان و سینیٹر سراج الحق کا ’’ عزم آزادی کشمیر ‘‘ کانفرنس سے خطاب
منگل 9 اگست 2016 21:42
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان و سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں گلگت بلتستان کو حصہ دیا جائے، یہاں تین اقتصادی زون مقرر کیے جائیں ،یہاں کی عوام کے تحفظات کو دور کیا جائے ، سینٹ میں گلگت بلتستان کی عوام کا نمائندہ بن کر کام کروں گا ، پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایک اسلامی ریاست بنائے بغیر ترقی نہیں کر سکتے ہیں ،ملک سے سودی نظام، انگریزوں کا نظام انصاف اور بڑھتی ہوئی فحاشی اور بے حیائی کو ختم کرنا ہمارا اولین مقصد ہے۔
ملک میں اسلامی نظام سے عدل و انصاف پر مبنی معاشرہ قائم کیا جاسکتا ہے، خلافت راشدہ کا طرز خلافت ہی ہماری منزل ہے۔ وہ یہاں منگل کے روز جماعت اسلامی کے زیر اہتمام منعقد ’’ عزم آزادی کشمیر ‘‘ کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ابھی تک حقیقی آزای نہیں ملی ہے۔(جاری ہے)
ملک میں انگریزوں کا دیا ہوا نظام انصاف رائج ہے۔
جسے ختم کرکے قرآن کے مطابق عدل و انصاف ہوناچاہیے۔ حکمرانوں نے 68 سال برباد کر دیے ہمارا مقصد اور جددوجہد اسلامی پاکستان کیلئے ہے ۔ اسلامی پاکستان امت مسلمہ ، ملک کی عوام اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی ضرورت ہے۔ اگر اﷲ تعالیٰ نے مجھے اختیار دیا تو ملک سے سودی نظام کا سب سے پہلے خاتمہ کرونگا اور چیف جسٹس کے کئے گئے فیصلوں کیلئے قرآن پاک ہو گا۔ سراج الحق نے کہاکہ اسلام امن و محبت کا درس دیتا ہے ۔ اسلام دہشت گرد نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کشمیری مسلمانوں پر ظلم کر رہا ہے اور حکمرانوں سمیت سیاسی جماعتیں خاموش ہیں صرف جماعت اسلامی کشمیری مسلمانوں کیلئے آواز اٹھا رہی ہے۔ 15 اگست کو مظفر آباد سے چکوٹھی تک لانگ مارچ کریں گے۔ وزی ر اعظم پاکستان نے پانامہ لیکس کے مسئلے پر 3 مرتبہ قوم سے خطاب کر کے اپنی صفائی بیان کی لیکن ایک مرتبہ بھی مظلوم کشمیری عوام کیلئے قوم سے خطاب نہیں کیا۔ ہم کشمیر کی آزادی کیلئے خون کے آخری قطرے تک جدوجہد کریں گے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ گلگت بلتستان میں اہم سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں گلگت ‘ غذر روڈ ‘ گلگت سکردو روغڈ اور استور شونٹر روڈ کو سی پیک میں شامل کیاجائے۔ عزم آزادی کشمیر کانفرنس سے عبدالرشید ترابی‘ مولانا عبدالسمیع ‘ مشتاق ایڈووکیٹ اور مولانا سلطان رئیس نے بھی خطاب کیامتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.