میرے مستعفی ہونے کی خبریں میڈیا نے پھیلائیں،شہریار خان
منگل 9 اگست 2016 21:30
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہے ، امید ہے کہ ٹیم اوول ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کرے گی، مصباح الحق نے انگلینڈ میں اچھی کپتانی کا مظاہر ہ کیا ،محمد حفیظ کا مستقبل سلیکٹرز کے ہاتھ میں ہے ،ون ڈے رینکنگ کو بہتر کرنا بہت ضروری ہے، ون ڈے ٹیم کو مضبوط کرنے کے لیے آل راؤنڈرز کو شامل کیا ہے، امید ہے ٹیم ون ڈے میں بہتر کھیل پیش کرے گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی۔ لارڈز ٹیسٹ اچھی کارکردگی کی وجہ سے جیتے تاہم ٹیم کے ہارنے سے کمزوریوں کا پتا چلا۔ برمنگھم ٹیسٹ میں ہمارے بیٹسمین فیل ہوئے۔(جاری ہے)
بیٹسمینوں نے پرفارم نہیں کیا۔ افسوس ہے کہ ہم میچ ڈرا بھی نہ کر سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ لارڈز جیسی کارکردگی رہی تو اوول میں کامیاب ہوں گے۔
امید ہے کہ ٹیم اوول ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کرے گی۔ ایک سوال کا جواب دیتے شہریار خان کا کہنا تھا کہ افواہیں میڈیا ہی پھیلاتا ہے۔ میرے مستعفی ہونے کی خبریں میڈیا نے پھیلائیں۔ میں تین سال کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین منتخب ہوا ہوں۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ون ڈے رینکنگ کو بہتر کرنا بہت ضروری ہے۔ ون ڈے ٹیم کو مضبوط کرنے کے لیے آل راؤنڈرز کو شامل کیا ہے۔ امید ہے ٹیم ون ڈے میں بہتر کھیل پیش کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہوتاہے ۔امید ہے کہ ٹیم ون ڈے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی ،محمد حفیظ کا مستقبل اب سلیکٹرز کے ہاتھ میں ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.