عوام کے مسائل کے حل کے لئے ون ونڈو آپریشن متعارف کرایا جائے، ساجد رشید

شہر کراچی ہی نہیں حیدرآباد، میرپورخاص سمیت پورے سندھ میں بارشوں کے بعد ہر طرف پانی کے تالاب اور گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، پاک سر زمین پارٹی

منگل 9 اگست 2016 21:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء) پاک سر زمین پارٹی کے رہنما اورسینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن ساجد بلوچ نے کہاہے کہ حالیہ بارشوں کے نتیجے میں لیاری سمیت پورے شہر کراچی میں شہری انتظامیہ کی کارکردگی کی قلعی کھل گئی ، شہر میں جگہ جگہ نکاسی آب کا خاطر خواہ انتظام نہ ہونے کی وجہ سے پانی جمع رہاجس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات سے درپیش ہونا پڑرہا ہے ، صوبہ کے عوام کے مسائل کے حل کے لئے ون ونڈو آپریشن کا سسٹم متعارف کرایا جائے تاکہ شہریوں کو ریلیف حاصل ہوسکے اور حالیہ بارشوں کے متاثرین کی بحالی کے کام فوری طور پر شروع کئے جائیں انہوں نے کہا کہ حکومت اور شہری انتظامیہ کے سینٹری ورکرز صرف مرکزی شاہراہوں تک ہی محدود ورہے جبکہ باقی ماندہ سڑکیں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں، انہوں نے حکومت سندھ کی جانب توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ صرف شہر کراچی ہی نہیں حیدرآباد میرپور سمیت پورے سندھ میں بارشوں کے بعد ہر طرف پانی کے تالاب اور گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، حیدرآباد میں عوام گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے جبکہ سڑکیں اور گلیاں سیورج کے ناکارہ نظام کی وجہ سے ندی نا لوں کا منظر پیش کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

منتخب حکومت اپنے شہریوں کے لئے کوئی اقدامات نہیں کر پا رہی ہے،بارشوں کی پیشگی اطلاع کے بعد بھی کوئی ہنگامی اقدامات نہیں کیے گئے اور بارشوں کے بعد پیدا ہونی والی صورتحال پر بھی صرف شہروں کے دوروں کے علاوہ کچھ نہیں کیا گیااور انتظامی بدنظمی کی وجہ سے میٹروپولیٹن شہر کے تمام علاقے اور خاص طور پر نشیبی علاقے تالا ب کا منظر پیش کرتی نظر آئے، انہوں نے مزید کہا کہ حیدرآبا د سمیت اندرون سندھ میں نکاسی آب کا سسٹم فیل ہوچکا ہے، حکومت وقت کو چاہیے کے کراچی سمیت تمام صوبہ میں ہنگامی بنیادوں پر صفائی ستھرائی اور پانی کی نکاسی کے لئے خصوصی اقدامات کرے اور منتخب نمائندوں کو اختیارات دے کر شہر ی انتظامیہ کو مکمل فعال کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :