گلگت بلتستان کے تمام سرکاری سکو لوں ،کا لجوں میں ای بورڈ ٹیکنا لو جی متعارف کرائینگے،حاجی محمد ابراہیم ثنائی وزیر اطلاعات

منگل 9 اگست 2016 21:15

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء ) صو با ئی وزیر تعلیم و اطلاعات حاجی محمد ابراہیم ثنائی نے کہا ہے کہ صوبہ کے تمام سرکاری سکو لوں اور کا لجوں میں ای بورڈ ٹیکنا لو جی متعارف کرائیں گے جس کے استعما ل سے جی بی کے طلبا ء پوری دنیا کے معلومات سے آشنا ء ہو نگے یہ اقدام گلگت بلتستان میں جدید ٹیکنا لو جی کے حو الے سے سنگ میل ثا بت ہوگا ۔

(جاری ہے)

ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے گز شتہ روز ایلمنٹری کالج سکردو میں ڈیجیٹل لیب کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہما ن خصوصی خطا ب کرتے ہو ئے کہا ۔ انہوں نے کہا کہ طلبا ء و طالبات کو جدید علوم کی فراہمی کیلئے اساتذہ اپنی تمام تر صلا حتیوں بروکار لا ئیں اور طلبا ء کو در پیش تعلیمی مسا ئل کو حل کر نے کیلئے اقدامات کریں ۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام سرکاری سکو لوں اور کالجوں کو درپیش مسا ئل اور فنڈ ز کی کمی کو پور کیا جا ئیگا ۔اساتذہ کو اب اپنی کا ر کر گی دکھا نا ہو گی انہو ں نے کہا کہ آنے و الے 5سالوں میں صو با ئی حکو مت تعلیم کے شعبہ کو مزید فروغ دیکر کا لی بھیڑ وں اور نا اہل لو گوں کو فارغ کر دیا جا ئے گا۔

متعلقہ عنوان :