پنجاب حکومت کے لئے 3 ارب کے نئے جہاز کی خریداری کیلئے پر ی بڈ مکمل کر لی گئی

جہاز کی رینج میں مزید کمی ،6ہزار کی بجائے 4800کلو میٹر کر دی گئی ،12افراد سوار ہو سکیں گے

منگل 9 اگست 2016 21:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء ) پنجاب حکومت کے لئے 3 ارب کے نئے جہاز کی خریداری کے لئے پر ی بڈ مکمل کر لی گئی ، پری بڈ میں جہاز کی رینج میں مزید کمی کر دی گئی ہے جس کے بعدرینج6ہزار کی بجائے 4800کلو میٹر کر دی گئی جبکہ اس میں 12افراد سوار ہو سکیں گے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پنجاب حکومت کے لئے نئے جہاز کی خریداری کے لئے ٹینڈرنو ٹس دیا گیا تھا اور اب تک ٹیکسٹرون ،ڈیسلاٹ ، بمباڈئیر ، گلف سٹریم اور امبیرئیر کمپنی سمیت کل پانچ کمپنیوں نے حکومت پنجاب کی شرائط کے مطابق رضامندی ظاہر کی ہے جن میں سے حکومت پنجاب کو ایک کمپنی کو منتخب کرنا ہے ۔

اس حوالے سے سیکرٹری انڈسٹریز مائنز اینڈ منرلز نے اجلاس طلب کیا ۔ اجلاس میں پی اے ایف کے افسران نے بھی شرکت کی ۔ ذرائع کے مطابق نئے جہاز کی خریداری کے لئے پری بڈ کمیٹی نے مزید ترامیم کردی ہیں۔ جس کے مطابق جہاز کی رینج میں مزید کمی کر کے 6ہزار کی بجائے 4800کلو میٹر رینج کر دی گئی ہے جبکہ اس میں 12افراد سوار ہو سکیں گے ۔

متعلقہ عنوان :