’’شہباز شریف جیسا رحمدل انسان زندگی میں نہیں دیکھا‘‘
تازہ ترین : 1

’’شہباز شریف جیسا رحمدل انسان زندگی میں نہیں دیکھا‘‘

آپ کے آنے سے میرا آدھا دردکم ہو گیا ہے ، شہباز شریف صرف پنجاب کے نہیں ہمارے بھی ہیں‘سانحہ کوئٹہ کے زخمیوں کی وزیر اعلی پنجاب سے گفتگو

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9 اگست ۔2016ء )وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی سی ایم ایچ کوئٹہ آمد پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ۔ وزیر اعلیٰ نے ایک زخمی کی عیادت کی جس کے جسم میں بارود اور چھروں کے نشان تھے اور سماعت بھی متاثر ہو چکی تھی۔ وزیر اعلیٰ نے زخمی کو تسلی دی اور کہا کہ شکر کریں آپ اس اندوہناک واقعہ میں بچ گئے ہیں۔ زخمی ایڈووکیٹ حبیب الرحمن نے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کے آنے سے میرا آدھا درد کم ہو گیا ہے۔

ایک اور زخمی نے وزیر اعلیٰ سے کہا کہ مجھے معلوم تھا کہ آپ ضرور پہنچیں گے، جب زخمی سے پوچھا گیا کہ آپ کو کیسے علم تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب آئیں گے تو اس نے کہا کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ ہر جگہ مظلوموں سے ہمدردی اور مدد کے لیے پہنچتے ہیں اور مجھے یقین تھا کہ ہمارے لیے بھی آئیں گے۔اس نے کہا کہ شہباز شریف صرف پنجاب کے نہیں ، ہمارے بھی ہیں۔ایک اور زخمی فدا محمد نے کہا کہ میں نے زندگی میں اتنا رحمدل انسان نہیں دیکھا۔کل ان کے بھائی آئے تھے اور آج یہ ہماری خیریت دریافت کرنے خود آئے ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 09/08/2016 - 21:03:26

اپنی رائے کا اظہار کریں