یمن میں سعودی طیاروں کی بمباری سے 15 مزدور جاں بحق ،8زخمی
تازہ ترین : 1
یمن میں سعودی طیاروں کی بمباری سے 15 مزدور جاں بحق ،8زخمی

یمن میں سعودی طیاروں کی بمباری سے 15 مزدور جاں بحق ،8زخمی

صنعا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9 اگست ۔2016ء)یمن میں سعودی طیاروں کی بمباری سے 15 مزدور جاں بحق ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعاء میں بمباری کی جس کے نتیجے میں 15فوڈ ورکر جاں بحق او ر8 زخمی ہوگئے ۔ذرائع کیمطابق یمن کی وزارت اطلاعات کے ہیڈ کوارٹر کے قریب قائم دو فوڈ فیکٹریاں بھی تباہ ہوگئی ہیں،مارے جانیوالے افراد کے لواحقین نے واقعے کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے اسے ظلم قراردیا ہے۔واضح رہے کہ صنعا ء کا کنٹرول علی عبداﷲ صالح کی حکومت ختم کرکے حوثی قبیلے نے حاصل کیا تھا۔

وقت اشاعت : 09/08/2016 - 20:55:58

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں