حکومت عدم مساوات کو ختم کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے، عدم مساوات کاخاتمہ حکومتی ایجنڈے میں شامل ہے، اس کیلئے معاشرے کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو شامل کیا جائے گا

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا یو این ڈی پی کے تعاون سے منعقدہ سیمینار سے خطاب

منگل 9 اگست 2016 20:53

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عدم مساوات کو ختم کرنے کے لئے حکومت پر عزم ہے اور اقدامات اٹھا رہی ہے، عدم مساوات کو ختم کرنا حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہے اور اس کے لئے معاشرے کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو شامل کیا جائے گا ۔ وہ منگل کو عدم مساوات کو کو پبلک ایجنڈے میں شامل کرنے کے لئے یو این ڈی پی کے تعاون سے ایک سیمینار سے خطاب کر رہے تھے ۔

سیمینار میں سرکاری حکام، ماہرین، ایکیڈمیا اور سول سوسائٹی کے سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اقتصادی عدم مساوات ہی صرف معاشرے میں نا برابری کو جنم نہیں دیتی بلکہ اس میں اور بہت سارے چیزیں ہیں جو اثر انداز ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وژن 2025 تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد بنایا گیا ہے جی ڈی پی میں اضافے سے صرف پاکستان کو 2025 تک پہلی 25 مستحکم معشیتوں میں شامل نہیں کیا جا سکتا بلکہ اس کے لئے پائیدار ترقی اور وسائل کی دستیابی میں مساوات کی ضرورت ہے۔

پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان پہلا ملک ہے جس نے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے ئے پارلیمنٹ میں متفقہ قراردا منظور کی ہے۔۔انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول پاکستان کا قومی ایجنڈا ہے۔۔انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم، صحت اور دوسری سہولیات مہیا کرنا عالمی ضرورت نہیں بلکہ ہماری قوی ضرورت بھی ہے۔۔انہوں نے کہا کہ دولت کی برابر تقسیم عدم مساوات کو ختم کرنے کے لئے ضروری ہے۔وفاقی وزیر نے تعلیم کے شعبے میں عدم مساوات کو ختم کرنے کے لئے حکومت کے مختلف اقدامات پر روشنی ڈالی۔ان کا کہنا تھا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر اپنی تجاویز دیں جس پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :