تحریک انصاف شعبہ خواتین کا سانحہ کوئٹہ کیخلاف ملتان میں احتجاجی مظاہرہ، شہداء ..
تازہ ترین : 1

تحریک انصاف شعبہ خواتین کا سانحہ کوئٹہ کیخلاف ملتان میں احتجاجی مظاہرہ، شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9 اگست ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین کے زیر اہتمام سانحہ کوئٹہ کے خلاف ملتان کے علاقہ منیر آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت شعبہ خواتین کی رہنما قربان فاطمہ نے کی اس موقع پر دیگر خواتین کا رکنان فوزیہ منیر بلوچ ، مس آصفہ ، مس ساجدہ ، انعم خان ، دیبا بلوچ ، پروین بی بی سمیت دیگر نے شرکت کی اور اس موقع پر سانحہ کوئٹہ کے سوگواران سے اظہار مذمت کیا گیا وکلاء ، صحافیوں سے اس سلسلے میں شدید افسوس کا اظہار کیا گیا اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعائے مغفرت بھی کی گئی اس موقع پر قربان فاطمہ نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ سانحہ کوئٹہ ملک کا امن تباہ کرنے کی سازش ہے اگر قومی ایکشن پلان پر عمل کیا جا تا تو آج حالات مختلف ہو تے اور بد امنی کا سلسلہ نہ ہو تا یہ وفاقی و صوبائی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ دہشت گردی میں اضافہ ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی جتنی مذمت کی جا ئے وہ کم ہے انہوں نے حکومت سے اپنے مطالبہ میں کہا کہ دہشت گردی کے اس سانحہ میں ملوث ذمہ داروں کے خلاف فوری کاروائی کی جا ئے اوردہشت گردوں سمیت ان کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جا ئے۔

وقت اشاعت : 09/08/2016 - 20:52:05

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں