پیپلز پارٹی ملتان شہر کے زیراہتمام سانحہ کوئٹہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ،حکمران ..
تازہ ترین : 1

پیپلز پارٹی ملتان شہر کے زیراہتمام سانحہ کوئٹہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ،حکمران ملک کے لئے سیکیورٹی رسک بن چکے ہیں،ایم سلیم راجہ

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9 اگست ۔2016ء ) پیپلز پارٹی ملتان شہر کے زیراہتمام گل روڈ بیرون حرم گیٹ میں سانحہ کوئٹہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت ایم سلیم راجہ نے کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف ملک کے لئے سیکیورٹی رسک بن چکے ہیں اس لئے وہ فوری طور پر مستعفی ہو جائیں۔انہوں نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ کی جتنی مذمت کی جا ئے وہ کم ہے اپنے مطالبے میں انہوں نے سانحہ کوئٹہ کے ذمہ داروں کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

وقت اشاعت : 09/08/2016 - 20:50:27

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں