جب تک دہشت گردوں کے سرپرست اقتدار میں موجود ہیں اس وقت تک دہشت گردی ختم کرنے کا خواب محض خواب ہی رہے گا،صدرعوامی تحریک جنوبی پنجاب چوہدری فیاض احمد وڑائچ
منگل 9 اگست 2016 20:50
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری فیاض احمد وڑائچ نے کہا ہے کہ جب تک دہشت گردوں کے سرپرست اقتدار میں موجود ہیں اس وقت تک دہشت گردی ختم کرنے کا خواب محض خواب ہی رہے گا۔ملک سے دہشت گردی ختم کرنے کیلئے دہشت گرد حکومت کا خاتمہ ضروری ہے۔ملتان میں پاکستان عوامی تحریک کے صوبائی سیکرٹریٹ میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے وزراء سرعام دہشت گردوں کی سرپرستی کرتے ہوئے نظرآتے ہیں۔
اور انہی دہشت گروں کو پولیس کی وردیاں پہنا کر ماڈل ٹا?ن میں سینکڑوں لوگوں پر گولیاں برسائی گئیں۔اور14 کو شہید کردیا گیا۔پاک آرمی کو چاہیے کہ جس طرح انہوں نے قبائلی علاقہ جات میں دہشت گردوں کا نیٹ ورک تباہ کیا ہے اسی طرح پنجاب میں بھی ضرب عضب کے زریعے دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑاجائے۔(جاری ہے)
دہشت گردوں کے نظریاتی محافظوں اور سہولت کاروں کو بھی دہشت گردقرار دے کر ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک نے شہداء ماڈل ٹا?ن کے خون کا حساب لینے کیلئے جو تحریک قصاص شروع کی ہے وہ حکمرانوں کو پھانسی کے پھندے تک پہنچائے گی۔ہم اپنے شہداء کے خون سے وفا کا حق ادا کریں گے اور انصاف کے مطالبے سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔انہوں نے کارکنان کو ہدایت کی کہ 20 اگست کو ڈی جی خان اور27 اگست کو ملتان میں تحریک قصاص کے سلسلے میں احتجاجی ریلی اور دھرنے کیلئے دن رات محنت کریں۔تحریک قصاص میں شمولیت کیلئے ہر پاکستانی کو دعوت دیں۔اس موقع پر چوہدری قمر عباس دھول،،را? عارف رضوی،ملک بشیر اعوان ایڈووکیٹ،ممتاز نون اور دیگر موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاق نے پنجاب حکومت کو 20 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کا عملی گرین سگنل دیدیا
-
گزشتہ برس 9 مئی کو جو ہوا نہیں ہونا چاہیے تھا،ہمیں حقیقی آزادی 14اگست 1947کو مل چکی ہے
-
پارلیمانی لیڈر کے عہدے کیلئے پی ٹی آئی میں اختلافات سامنے آگئے
-
ریاست کے لئے سیاست کو قربان کیا جا سکتا ہے ،مولانا طاہراشرفی
-
نو مئی کے واقعات کو ایک سال مکمل ہو گیا لیکن ابھی تک ایک بھی ملزم کو سزا نہیں مل سکی: عظمیٰ بخاری
-
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
-
210افغان باشندوں کو پاکستان میں داخل ہونے کے دوران گرفتار کرلیا
-
وزیر اعلی مریم نواز کا سرگودھا میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کے واقعے کا نوٹس
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کی گواردر میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت
-
لاہور ہائیکورٹ ،فواد چوہدری کی ویڈیو لنک کے ذریعے مختلف عدالتوں میں پیشی کیلئے وکیل کو دلائل پیش کرنے کی مہلت،سماعت ملتوی
-
نیپرا کے الیکٹرک کی مالی سال 24 کے 9 ماہ کے ایف سی اے کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ایئر وائس مارشل خالد محمود کی گورنر ہائوس میں الوداعی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.