باجوڑ ایجنسی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، 2 فوجی جوان شہید ہو گئے: آئی ایس پی آر

muhammad ali محمد علی منگل 9 اگست 2016 20:46

باجوڑ ایجنسی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، 2 فوجی جوان شہید ہو گئے: آئی ..

راولپنڈی (اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9اگست 2016ء) باجوڑ ایجنسی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، 2 فوجی جوان شہید ہو گئے ہیں۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق باجوڑ ایجنسی میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے۔

(جاری ہے)

بارودی سرنگ کے دھماکے کے باعث 2 فوجی جوان نشانہ بن گئے۔ نشانہ بننے والے دونوں فوجی جوان جن کا نام حوالدار مشتاق اور حوالدار خورشید ہے دونوں شہید ہو گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :