وزیراعظم نواز شریف کا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے نام خط

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم پر نوٹس لینے کی درخواست

muhammad ali محمد علی منگل 9 اگست 2016 20:40

وزیراعظم نواز شریف کا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے نام ..

اسلام آباد (اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9اگست 2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے نام خط تحریر کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے نام خط تحریر کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے بان کی مون سے درخواست کی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم پر نوٹس لیا جائے۔

بھارتی فورسز نے جان بوجھ کر کشمیریوں کی آنکھوں کو نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

نہتےکشمیریوں پر بھارتی فورسز کا بہیمانہ تشددنا قابل قبول ہے۔ زخمیوں کی اسپتالوں تک رسائی میں رکاوٹ ڈالنے کیلیے طاقت استعمال کی جا رہی ہے۔ اسپتال کے عملے کو زخمیوں کےعلاج سے روکنے کیلیے ہراساں کیا جا رہا ہے۔ بھارتی فوج کے یہ اقدامات انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بھارتی ریاستی دہشتگردی کی عکاس ہے۔ بھارت ریاستی دہشتگردی سے کشمیریوں کے حق خودارادیت دبانا چاہتا ہے۔ برہان وانی کے قتل اوربھارتی مظالم کی تحقیقات کرائی جائیں اور کشمیرمیں اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل درآمد یقینی بنایا جائے۔