میٹرو بس منصو بہ پاکستا ن کا سب سے خوبصو ر ت ،جدید اور پائید ار میٹرو بس سسٹم ہو گا اور اس کے تعمیرا تی معیا ر پر کو ئی سمجھو تہ نہیں کیا گیا،ٹیکنیکل ایڈ وائزر ملتا ن میٹرو بس پرا جیکٹ صا بر خا ن سد وز ئی

منگل 9 اگست 2016 20:39

ملتان ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء) ٹیکنیکل ایڈ وائزر ملتا ن میٹرو بس پرا جیکٹ صا بر خا ن سد وز ئی نے کہا کہ میٹرو منصو بہ پاکستا ن کا سب سے خوبصو ر ت ،جدید اور پائید ار میٹرو بس سسٹم ہو گا اور اس کے تعمیرا تی معیا ر پر کو ئی سمجھو تہ نہیں کیا گیا۔انہو ں نے چیلنج کیا کہ پرا جیکٹ کی تعمیرا تی کوا لٹی پر کو ئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔

صا بر خا ن سدوز ئی نے کہا کہ انجینئر نگ کے اصو لو ں کے مطا بق ہر دو گر ڈر کے درمیان ایکس پنشن جوائنٹس لگا ئے جا تے ہیں تا کہ گر می اور سر د ی کے موسم میں سٹیل اور کنکر یٹ کے پھیلنے اور سکڑ نے سے فلا ئی اوور کی مضبو طی قائم رہے۔ان جوائنٹس کیلئے چھو ڑ ی گئی جگہ کو نا قص تعمیر کی وجہ سے گڑ ھے پڑ جا نے سے منسوب کر نا عقلمند ی نہیں۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ مد نی چو ک نیو ملتا ن اور بہا د ر پور چو ک بو سن روڈ میں عو ام کی سہو لت کیلئے انڈر پا س کی تعمیر کئے جا ئیں گے۔

یہ با ت انہو ں نے صحا فیو ں کے ہمرا ہ میٹرو بس فلا ئی اوور کے معا ئنے کے موقع پر گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ٹیکینکل ایڈ وائز ر نے بتایا کہ فلا ئی اوور کے گر ڈ ر کے جوائنٹس کے در میا ن رامیٹر یل (Raw Material )بھر جاتا ہے کیو نکہ اس جگہ کو اکھا ڑ کر آ ہنی جوائنٹس لگا ئے جا تے ہیں۔انہو ں نے بتا یاکہ ملتان میٹرو بس سسٹم میں استعما ل ہونے وا لے ایکس پنشن جو ائنٹس اٹلی سے درآ مد کئے گئے ہیں اور پاکستا ن میں سب سے اعلیٰ تر ین جوائنٹس ہیں جس کی وجہ سے فلا ئی اوور پر گا ڑ ی کا سفر انتہائی ہموار ہوگا۔

صا بر خا ن سدوز ئی نے بتا یا کہ ملتان میٹرو بس پرا جیکٹ ایک قو می منصو بہ ہے اور اس کی تعمیر کے با ر ے میں بغیر تحقیق کئے منفی خبر یں پھیلا نے سے نہ صر ف قو می وقا ر کو نقصان پہنچتا ہے بلکہ رپورٹ کر نے وا لے کی اپنی سا کھ بھی متا ثر ہو تی ہے۔ٹیکینکل ایڈ وائزر نے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ مد نی چوک اور بہا درپو ر کے مقا م پر ہلکی ٹر یفک کیلئے انڈر پا س تعمیر کئے جائیں گے جس کی اونچا ئی ساڑ ھے دس فٹ ہو گی۔

انہو ں نے کہا کہ ملتا ن میٹرو بس پرا جیکٹ شہر یوں کی سہو لت کیلئے تعمیر کیا جا رہا ہے اس لئے ان عوام کی سفر ی مسا ئل کوہر صو ر ت مد نظر رکھا جائے گا۔انہوں نے بتا یا کہ منصو بہ تعمیر کے آخر ی مر حلے میں دا خل ہو گیا ہے۔تز ئین وآ را ئش کا کا م جا ر ی ہے اور انفا ر میشن ٹیکنا لوجی سے متعلقہ کیبلز بچھا جارہی ہے۔انہوں نے بتا یا کہ لا ہو ر اور راولپنڈ ی۔

اسلا م آبا د میٹرو منصو بے کے بر عکس ملتا ن میں میٹرو روٹ پر عا م ٹریفک کیلئے وقف کیر وج وے کی تعمیرپہلے مکمل کی گئی ہے۔ ا ور ترقیا تی کام میٹرو اسٹیشنز اور فلائی اوو ر کے اوپر منتقل ہو گیا ہے جس سے ایسا گما ن ہو تا ہے کہ شاید منصوبہ سست روی کا شکا ہو گیا ہے جبکہ حقیقت اس کے بر عکس ہے اور کا م پو ر ی رفتار سے جا ر ی ہے۔ انہو ں نے بتا یا کہ منصو بے کے افتتاح سے قبل بس ڈرا ئیو رز کو رو ٹ پر گاڑ ی چلا نے کی پر یکٹس کا موقع دیا جائے گا۔

تاکہ انہیں ڈور کھلنے اور بند ہو نے کے حوا لے سے میٹرو بس اسٹیشنز اور بسو ں کے گیٹ پر لگے سینسر کے حوا لے سے آ گا ہی حا صل ہو سکے۔انہو ں نے بتا یاکہ را ولپنڈ ی کے کے تجربے کو سامنے رکھتے ہوئے ملتا ن میٹروبس سسٹم کے افتتاح میں کو ئی جلدبا زی نہیں کی جائے گی اور پرا جیکٹ کی مکمل تکمیل کے بعد اس کا افتتا ح کیا جا ئے گا تا کہ منصو بہ خامیو ں سے پا ک ہو۔انہو ں نے بتا یا کہ چو ک کمہا رانوالہ پر ٹر یفک کے نظا م کو بہتر بنا نے کیلئے ما سٹر پلان تیا ر کیا جا ر ہا ہے۔

متعلقہ عنوان :