انگریزی زبان سے نابلد چینی سیاح جرمنی میں پناہ گزین بن گیا
منگل 9 اگست 2016 20:31
میونخ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء ) چین کے ایک سیاح کو جرمنی کے پناہ گزینوں کے ہاسٹل میں اس وقت دو ہفتے بسر کرنا پڑے جب انھوں نے غلطی سے چوری کی رپورٹ کی بحائے پناہ کی درخواست دے دی۔ایک رپورٹ کے مطابق 31 سالہ چینی سیاح نہ تو جرمن اور نہ ہی انگریزی زبان بول سکتے تھے۔چینی سیاح کا بٹوہ جرمنی کے شہر سٹٹ گارٹ میں چوری ہو گیا تھا تاہم جب انھوں نے اس کی رپورٹ درج کروانا چاہی تو انھیں پناہ گزین کے طور پر درج کر لیا گیا۔
پناہ گزین مرکز میں ان کا طبی معائنہ ہوا اور انگلیوں کے نشانات لیے گئے۔پیکر نے زبان نہ جاننے کی وجہ سے اس موقع پر کچھ نہیں کہا اور بالاخر ان کا مسئلہ ایک مترجم نے حل کیا۔اس مترجم کو پناہ گزینوں کے ہاسٹل کے قریب ایک چینی ریستوان میں دیکھا گیا جہاں چینی سیاح ٹھہرے ہوئے تھے۔(جاری ہے)
مذکورہ سیاح گذشتہ ماہ کے اوائل میں پناہ گزینوں کے ساتھ ایک بس کے ذریعے جرمنی کے شہر ڈورٹمنڈ سے سٹٹ گارٹ آئے تھے۔
بین الاقوامی امدادی تنظیم ریڈ کراس کے کارکن کرسٹوف شلوترمان کا کہنا ہے کہ چینی سیاح دوسروں سے بہت زیادہ مختلف اور بے یارومددگار نظر آ رہے تھے۔ترجمے کی ایک ایپ نے شلوترمان کے خدشے کی تصدیق کی کہ چینی سیاح پناہ گزینوں کے نظام میں غلطی سے پھنس گئے تھے۔چین کے شمالی علاقے سے تعلق رکھنے والے سیاح نے حکام کو اپنا پاسپورٹ، ویزہ اور انگلیوں کے نشانات لینے کی اجازت دے دی۔اس کے بعد ان کا طبی معائنہ اپ کیا گیا اور جرمنی پہنچنے کے بعد انھیں دیگر پناہ گزینوں کی طرح سٹینڈرڈ دستاویزات دیے گئے۔انھیں پناہ گزینوں کے ہاسٹل میں کھانے کے علاوہ خرچ کے لیے کچھ رقم بھی دی گئی۔ریڈ کراس کے ورکر کرسٹو شلوترمان کے مطابق ہاسٹل کے سٹاف نے سیاح کی شناخت کے لیے متعدد سفارت خانوں سے بھی رابطہ کیا۔آخر کار چینی سیاح کی پناہ کی درخواست پر کام روک دیا گیا اور وہ اپنا یورپی دورہ دوبارہ جاری رکھنے کے قابل ہوئے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
-
سیاسی پناہ گزینوں کو جلد روانڈا منتقل کیا جائے گا، برطانوی وزیراعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.