ٹیلی کام شعبہ میں فراڈ کرنے والے چالیس مطلوب افرادکو کینیا نے چین کے حوالے کردیا

منگل 9 اگست 2016 20:31

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء ) چین کے ٹیلی کام شعبہ میں فراڈ کرنے والے چالیس مطلوب افرادکو کینیا نے چینی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

(جاری ہے)

چین کی وزارت عوامی تحفظ کی جانب سے منگل کو جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ 40افراد 60سے زائد دھوکہ دہی کے مقدمات میں ملوث تھے جنہوں نے 4ملین یوآن کی خردبرد کی ۔ ان افراد کو 2014میں کینیا میں گرفتار کیا گیا تھا۔ کینیا کے ساتھ مجرمانہ کی حوالگی کے معاہدے کے تحت مذکورہ افراد کو چین واپس بھیجا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :