سی پیک میں پنجاب کے سے منصوبوں پر بدنیتی کے ساتھ پراپیگنڈا کیا جارہا ہے،پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین

منگل 9 اگست 2016 20:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء ) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ سی پیک کے منصوبوں کے حوالے سے پنجاب کے بارے میں بدنیتی کے ساتھ پراپیگنڈا کیا جارہا ہے ،میں یہ بات بتانا چاہتا ہوں کہ سی پیک کے تحت پورے پاکستان میں بجلی کے منصوبوں کے لئے 36ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہورہی ہے اور اس میں سے 11ارب ڈالرسندھ میں توانائی منصوبوں پر خرچ کیے جارہے ہیں جبکہ پنجاب میں توانائی کے منصوبوں کے لئے ساڑھے چھ ارب ڈالرخرچ ہورہے ہیں،اسی طرح خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں بھی اربوں ڈالر کے منصوبوں پر کام جاری ہے لیکن ہمیں اس پرخوشی ہے کیونکہ پاور پلانٹ کہیں بھی لگے یہ ہمارا اعزاز ہے اورہمارے لئے باعث مسرت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جب ساہیوال کول پاورپراجیکٹ شروع کیاگیا تو اس کے بارے میں منفی تصویرپیش کی گئی اورکہا گیا کہ یہ منصوبہ 10برس سے پہلے شروع نہیں ہوسکے گا لیکن ہم انہیں زیادہ قصور وار نہیں سمجھتے جنہوں نے یہ پراپیگنڈاکیا کیونکہ بدقسمتی سے پاکستان کی ماضی کی تاریخ یہی رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ساہیوال کول پاور پلانٹ نیلم جہلم ہائیڈروپراجیکٹ سے کہیں بڑا ہے ۔نیلم جہلم ہائیڈورمنصوبہ ماضی کے حکمرانوں کی کرپشن کا شکار رہا ہے اوراس طرح ملک کے وسائل کو تباہ کیا گیا۔نیلم جہلم ہائیڈور پراجیکٹ سے 900میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی جبکہ ساہیوال کول پاور پراجیکٹ 1320میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا۔

متعلقہ عنوان :