رومانیہ کی کوئٹہ خودکش حملے کی شدید مذمت ،قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار

رومانیہ پاکستانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اوردہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت کرتا ہے،دنیا کو دہشتگردی کی تمام قسموں کے خلاف لڑنے اور اسکے خلاف کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت ہے،ترجمان وزارت خارجہ رومانیہ کی کوئٹہ خودکش حملے کی شدید مذمت ،قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار رومانیہ پاکستانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اوردہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت کرتا ہے،دنیا کو دہشتگردی کی تمام قسموں کے خلاف لڑنے اور اسکے خلاف کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت ہے،ترجمان وزارت خارجہ

منگل 9 اگست 2016 20:23

بخارسٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء) رومانیہ نے کوئٹہ کے سول ہسپتال میں خودکش حملے کی شدید مذمت اور قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رومانیہ پاکستانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اوردہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق رومانیہ کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کوئٹہ کے سول ہسپتال میں خودکش حملے کے نتیجے میں مرنے والوں کے متاثر ہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت اور پاکستانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے ۔

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں رومانیہ پاکستان کی حمایت کرتا ہے اوراسکے ساتھ ہے ۔دنیا کو دہشتگردی کی تمام قسموں کے خلاف لڑنے اور اس کے خلاف اپنی کوششوں کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :