Live Updates

عمران خان اپنے انجام سے خوف زدہ ہوکر شور مچا رہے ہیں ،مسلم لیگ ن کی قیادت دائر ریفرنس کو منطقی انجام تک پہنچاکر دم لے گی،محمد عارف چودھری

منگل 9 اگست 2016 20:11

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 اگست ۔2016ء) سابق ایم این اے اور مسلم لیگ ن کے راہنما محمد عارف چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے انجام سے خوف زدہ ہوکر شور مچا رہے ہیں مسلم لیگ ن کی قیادت دائر ریفرنس کو منطقی انجام تک پہنچاکر دم لے گی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ڈیرے پر میڈیا سے خصوصی ملاقات کے دوران کیا محمد عارف چودھری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت تعمیر و ترقی کو اولین ترجیح کل بھی دے رہی تھی اور آج بھی لیکن اپوزیشن کے کچھ لوگ بالخصوص عمران خان کرپشن کے نام پر رکاوٹیں ڈالنے میں برسر پیکا رہیں جب کہ وہ خود دودھ دھلے نہیں ہیں انہوں نے الیکشن کمیشن کو کاغذات نامزدگی کے وقت اثاثے چھپائے تھے جس سے وہ صاد ق او رامین ہونے کی صف میں کھڑے نہیں ہوسکتے اسی طرح انہوں نے ریکارڈ کے مطابق تین سالوں میں ایک لاکھ روپے کمائے جب کہ تین لاکھ روپے پاؤنڈ کا فلیٹ خرید لیا ایک سوال کے جواب میں محمدعارف چودھری نے کہا ہے کہ 1983ء میں آف شور کمپنی قائم کی تھی اور ہم ریفرنس میں ثابت کریں گے کہ بیرونی فنڈنگ کیس میں عمران خان بھی ملوث ہیں عارف چودھری نے کہا کہ عمران خان کومسلم لیگ ن کا مینڈیٹ ہضم نہیں ہورہا جب کہ میاں نواز شریف نے مواقع ہونے کے باوجود خیبر پی کے حکومت کو عدم استحکام کا شکار کیا اور نہ ہی کوئی عدم اعتماد کی تحریک لانے کی اجاز ت دی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :