پی سی ڈی ایم اے کی چیئرمین ایف بی آر سے سیلز ٹیکس اینکس سی ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی درخواست
ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ 15اگست2016مقرر کی جائے، بارشوں کی وجہ سے تاجرودرآمدکنندگان ریٹرن جمع نہیں کرواسکے، چیئرمین پی سی ڈی ایم اے
منگل 9 اگست 2016 19:59
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء) پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن( پی سی ڈی ایم اے) کے چیئرمین خواجہ عارف کپور نے سیلز ٹیکس اینکس سی ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں 15اگست2016تک توسیع کی درخواست کی ہے۔
(جاری ہے)
چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آ) سے اپیل میں انہوں نے کہاکہ ایف بی آر نے سیلز ٹیکس ریٹرن اور اینکس سی فائل کرنے کی تاریخ 15اگست 2016مقرر کی تھی لیکن اچانک اینکس سی فائل کرنے کی تاریخ 10اگست 2016مقرر کردی گئی جس کی وجہ سے کمرشل امپورٹرزکو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔
چیئرمین پی سی ڈی اے نے کہاکہ حالیہ دنوں میں مون سون بارشوں کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئیں جبکہ مارکیٹیں بھی بارش کی وجہ سے بند رہیں جس کی وجہ سے تاجرو درآمد کنندگان ریٹرن جمع نہیں کرواسکے۔انہوں نے چیئرمین ایف بی آر سے درخواست کی وجہ وہ تاجر ودرآمدکنندگان کی مشکلات کو سمجھتے ہوئے سیلز ٹیکس اینکس سی فائل کی تاریخ 10اگست سے بڑھا کر 15اگست 2016مقرر کی جائے تاکہ باآسانی ریٹرن جمع کروائے جاسکیں۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70290.11 پوائنٹس پربند
-
لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا
-
سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان
-
اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان
-
بینکوں کے ڈیپازٹس، قلیل مدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس51 پوائنٹس اضافہ
-
برائلرگوشت کی قیمت 699 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
چینی کارساز کمپنی چیری کا ٹیگو 8 کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
-
دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو بھی کاروباری اتار چڑھائو کی زد میں رہی ،اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 70700پوائنٹس کی بلند سطح عبور کر گیا تھا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کیلئے فروخت کے دبائو سے تیزی مندی میں تبدیل ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.