کوئٹہ دھماکہ ہمارے دشمن کی بزدلانہ شیطانی حرکت ہے‘حافظ محمد ادریس
منگل 9 اگست 2016 19:58
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ کوئٹہ کا دھماکہ ہمارے دشمن کی بزدلانہ شیطانی حرکت ہے ، اب یہ پاکستان کے سیکورٹی اداروں اور حکومت کا امتحان ہے کہ وہ دشمن کے اس خونخوار چہرے کو عالمی برادری کے سامنے کس طرح بے نقاب کرتے ہیں۔ منصورہ میں کارکنان کی تربیتی ورکشاپ کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک عظیم نعمت اور اسلام کا قلعہ ہے ۔
اسلام دشمن ، پاکستان مخالف قوتیں اس کو منہدم کر نا چاہتی ہیں ۔پاکستان کی حفاظت اللہ کر رہا ہے اور پاکستان کے محبت وطن و محب اسلام تمام شہری بھی اس کا دفاع کرنے کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا دشمن انشاء اللہ ناکام ہوگا اور پاکستان اپنے مقاصد کے حصول کی طرف بڑھتا رہے گا ۔(جاری ہے)
ہماری منزل اسلامی پاکستان اور خوش حال پاکستان ہے ۔
حافظ محمد ادریس نے کہاکہ ہمیں اپنے دشمنوں کوشکست دینے کے لیے اپنے ملک کے نظام سے کرپشن ، اقرباپروری اور قرضے معاف کرانے کی مجرمانہ حرکتوں کا سدباب کرناہوگا۔ انہوں نے کہاکہ پاک چائنہ کوری ڈور پاکستان چین اور پورے خطے کے دیگر ممالک کے لیے خوشحالی کے دروازے کھول دے گا ۔ ہمیں مل کر سی پیک کے خلاف دشمن کی سازشوں کو ناکام بناناہوگا۔انہوں نے کہاکہ ہم تمام شہدائے کوئٹہ کے لیے مغفرت اور زخمیوں کے لیے شفائے کاملہ کی دعا کرتے ہیں ۔ ہماری ہمدردیاں مظلوم خاندانوں کے ساتھ ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.