اومانی کوسٹ گارڈ و پولیس کے وفد کا ہیڈ کواٹر پاکستان سیکورٹی ایجنسی کا دورہ

پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے ساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دیں گے، بدر بن خلفان

منگل 9 اگست 2016 19:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء) اومان کوسٹ گارڈ و پولیس کے وفد نے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر بدربن خلفان خمیس ال زدجالی کی قیادت میں پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے ہیڈ کواٹر کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی ریئر ایڈمرل جمیل اختر HI(M)نے وفد کو آمد پر خوش آمدید کہا اور وفد کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

اس موقع پر سیمینار کا بھی اہتمام کیا گیا اور مختلف ایم اویوز پر بھی سائن کئے گئے۔ وفد کو میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی جدید سہولتوں سے آراستہ کمپیوٹر لیب کا بھی دورہ کرایا گیا۔ بعدازاں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل اومان کوسٹ گارڈ پولیس برگیڈیئر بدر بن خلفان ال زدجالی نے کہا کہ پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے ساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دیں گے۔

(جاری ہے)

سمندری معاملات، سیکورٹی اور انفارمیشن کے تبادلے کو فروغ دیا جائے گا۔ انسانی اسمگلنگ کی روک تھام اور سمندری و آبی گزرگاہوں کو محفوظ بنانے اور بحری قذاقوں سے محفوظ بنانے کے لئے مل کر کام کیا جائے گا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل ریئر ایڈمرل جمیل اختر HI(M) نے کہا کہ پاکستان اور اومان کے آپس کے دوستانہ تعلقات ہیں اور باہمی تعلقات کو وسعت دی جائے گی۔

منشیات کی اسمگلنگ غیر قانونی سمندری حدود کی خلافورزی، انسانی اسمگلنگ کی روک تھام اور دیگر پیشہ ورانہ امور کو فروغ دیا جائے گا۔ بعدازاں وفد کو کراچی ہارپر کا دورہ بھی کرایا گیا۔ واضح رہے کہ اومان کوسٹ گارڈ پولیس کا وفد، پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی خصوصی دعوت پر پاکستان کے دورے پر ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کموڈور عبدالماجد، ڈائریکٹر (ایڈمن) کمانڈر پرویز لطیف ڈار، ڈائریکٹر (MPV) کیپٹن عاطف چغتائی، لیفٹیننٹ کمانڈر واجد نواز و دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :