پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت پوری ایمانداری سے ملک و قوم کی خدمت کررہی ہے‘ ایم ساجد عباسی

منگل 9 اگست 2016 19:42

اسلام آباد ۔ 9 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔9 اگست ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)اسلام آبادسٹی کے جنرل سیکرٹری و نومنتخب چیئرمین ایم ساجد عباسی نے کہاہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف اس وقت پوری قوم کی امیدوں کی آخری کرن ہیں اور اُن کی قیادت میں ملک ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہے ،پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت پوری ایمانداری سے ملک و قوم کی خدمت کررہی ہے،حکومتی انقلابی اقدامات کے راستے میں روڑے اٹکانے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا- منگل کواپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومت نے عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنا اپنا مشن بنا رکھا ہے پاکستان مسلم لیگ(ن) کا ایجنڈا ملک کی ترقی کیلئے عملی کام اور عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے جبکہ اپوزیشن نے بلاجواز تنقید اور ترقی کے راستے میں روڑے اٹکانا روش اپنا یا ہے، اپوزیشن جماعتیں اپنی ذمہ داریوں سے غفلت برت رہی ہیں یہ بامقصد اور تعمیری اپوزیشن کرنے کی بجائے حکومت کو کمزور کرنے کیلئے نان ایشو کو ایشو بنا لیتی ہیں،پاکستان کے عوام ہمیشہ محمد نوازشریف کے ساتھ مشکل لمحات میں بھی کھڑے رہے ہیں اور آئندہ بھی کھڑے رہیں گے۔

(جاری ہے)

نومنتخب چیئرمین ایم ساجد عباسی نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت بجلی کے بحران ،بیروزگاری اور معاشی بحران سے ملک کو نکالنے کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کا رلا رہی ہے ، بلاامتیازخدمت کی بدولت پاکستان کی عوام نے مینڈیٹ دیا ہے اور آئندہ بھی بہتری و معاشی استحکام کی پالیسیوں ،فلاح و بہبود او ر عوام کی بلاامتیاز خدمت کی بدولت پورے ملک میں برسراقتدار آئینگے۔

متعلقہ عنوان :