سی ڈی اے کے زیراہتمام موسمِ برسات کی شجر کاری مہم موسم کی خرابی کے باعث ایک ہفتہ ..
تازہ ترین : 1

سی ڈی اے کے زیراہتمام موسمِ برسات کی شجر کاری مہم موسم کی خرابی کے باعث ایک ہفتہ کے لئے ملتوی‘ نئے شیڈول کے مطابق شجرکاری مہم 24اگست کو ہو گی

اسلام آباد ۔ 9 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9 اگست ۔2016ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ سی ڈی ایکے زیراہتمام موسمِ برسات کی شجر کاری مہم موسم کی خرابی کے باعث ایک ہفتہ کے لئے ملتوی کر دی ہے۔ نئے شیڈول کے مطابق شجرکاری مہم 24اگست کو ہو گی۔ وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری مارگلہ ہلز کے دامن میں پودا لگا کر باقاعدہ طور پرشجرکاری مہم کا افتتاح کریں گے۔

مہم کے دوران تین لاکھ مختلف اقسام کے پودے لگائے جائیں گے۔ ممبر ماحولیات و ممبرفنانس ثناء اللہ امان نے”اے پی پی“ کو بتایا کہ سی ڈی اے نے موسم برسات شجرکاری مہم موسم کی خرابی کے باعث ایک ہفتہ کیلئے ملتوی کر دی۔ پہلے یہ مہم 16 اگست 2016 ءء کو ہونا تھی تاہم اب نئے شیڈول کے مطابق شجرکاری مہم 24اگست کو ہوگی اس موقع پر ایک رنگا رنگ افتتاحی تقریب بھی منعقد کی جائے گی جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ بالخصوص مختلف سکولوں اور کالجوں کے طلبا ء کی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔

افتتاحی تقریب میں مشہورو معروف شخصیات ، فنکاروں کے علاوہ دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ رواں سال موسمِ برسات کی شجر کاری مہم کے دوران تین لاکھ مختلف اقسام کے پودے لگائے جائیں گے ۔ شجر کاری کے دوران جنگلات میں اضافے پر خصوصی توجہ دی جائے گی جبکہ اسلام آباد کے لیک ویو پارک میں پندرہ ہزار پھلدار پودے لگائے جائیں گے۔

چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل کی ہدایات پر لگائے جانے والے پودوں کی دیکھ بھال کو بھی یقینی بنایا جائے گا اور مہم میں پودوں کی افزائش کی شرح کو زیادہ سے زیادہ ممکن بنانے کے لیے ان پودوں کو پانی کی فراہمی اور دیگر حفاظتی اقدامات بھی اٹھائے جائیں گے تاکہ اسلام آباد کے قدرتی حسن میں مزید اضافہ ہو سکے۔ انہوں نے انوائرنمنٹ کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ جلد از جلد موسمِ برسات کی شجر کاری مہم کے تمام انتظامات کو مکمل کریں تاکہ مطلوبہ نتائج حاصل کیے جا سکیں انہوں نے مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ لگائے جانے والے پودوں کی حفاظت کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔

وقت اشاعت : 09/08/2016 - 19:41:20

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں