پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ اور آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے 15رکنی قومی سکواڈ کااعلان کر دیا

ٹیسٹ میں فیل پروفیسر کو ایک روزہ کرکٹ میں بھی موقع مل گیا، عمر گل کو سات ماہ بعد نمائندگی ملی، زیرعتاب احمد شہزاد اور عمر اکمل بدستور نظروں سے دور جبکہ محمد عرفان اور انور علی بھی جگہ نہ بنا سکے

منگل 9 اگست 2016 19:31

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ اور آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ اور آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے 15رکنی قومی سکواڈ کااعلان کردیاگیا ، ٹیسٹ میں فیل پروفیسر کو ایک روزہ کرکٹ میں بھی موقع مل گیا، عمر گل کو سات ماہ بعد نمائندگی ملی، زیرعتاب احمد شہزاد اور عمر اکمل بدستور نظروں سے دور جبکہ محمد عرفان اور انور علی بھی جگہ نہ بنا سکے۔

گزشتہ روز پی سی بی نے انگلینڈ کے خلاف 5ون ڈے اور آئرلینڈ کے خلاف 2ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کے لئے 15رکنی ٹیم کا اعلان کیا ۔گوروں کے دیس میں بیٹنگ میں بری طرح فلاپ پروفیسر کو پھر موقع دے دیا گیا ہے۔ انگلینڈ کے خلاف پہلے ہی ٹیسٹ میں دو ففٹیز جڑنے والے سمیع اسلم کو بھی نمائندگی کا انعام مل گیا ہے جبکہ فاسٹ بالر عمر گل کی ٹیم میں سات ماہ بعد واپسی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پندرہ رکنی ٹیم میں کپتان اظہر علی، شرجیل خان، سمیع اسلم، محمد حفیظ، بابر اعظم، شعیب ملک، سرفراز احمد، محمد رضوان، محمد عامر، وہاب ریاض، حسن علی، عمر گل، عماد وسیم، یاسر شاہ اور محمد نواز شامل ہیں۔جبکہ احمد شہزاد ، ظفر گوہر ، صہیب مقصود ، اسد شفیق ، راحت علی ، محمد عرفان اور انور علی کو ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا۔ پاکستان کپ کے سرفہرست کھلاڑی احسان عادل اور ضیاالحق جنھوں نے بالترتیب 10،10 وکٹیں حاصل کی تھیں لیکن وہ ون ڈے سیریز کے لیے سلیکٹرز کی نظروں میں نہیں آسکے۔

قومی کرکٹ ٹیم 18اور20اگست کوآئر لینڈکے خلاف دوون ڈے انٹرنیشنل میچزکھیلے گی جبکہ انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کاآغاز 24 اگست سے ہوگادوسراون ڈے27اگست کو،تیسراون ڈے30اگست کو،چوتھاون ڈے یکم ستمبرکواورپانچواں ون ڈے میچ4ستمبرکوکھیلاجائے گا۔